77

حمزہ شہبازاورعثمان بزدار کے کتنےاثاثے ہیں؟تفصیلات جاری…

Spread the love

لاہور: الیکشن کمیشن نے اراکین پنجاب اسمبلی کے اثاثوں کی تفصیلات جاری کردیں۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری تفصیلات کےمطابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز 41 کروڑ 43 لاکھ روپےکےاثاثوں کےمالک ہیں. انہوں نے 13 کروڑ 64 لاکھ کے 11 رہائشی گھر ظاہر کیے جبکہ حمزہ شہباز کی 3 زرعی زمینوں کی مالیت 3 کروڑ 97 لاکھ روپے ہے.ان کی پہلی اہلیہ 50 لاکھ روپےاور دوسری اہلیہ 3 کروڑ 74 لاکھ روپےکےاثاثوں کی مالک ہیں. اس کے علاوہ حمزہ شہباز نے خود کو 9 کروڑ 71 لاکھ روپے کا مقروض ظاہر کیا ہے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق سابق وزیراعلیٰ عثمان بزدار 5 کروڑ 80 لاکھ روپے سے زائد اثاثوں کے مالک ہیں جبکہ علیم خان ایک ارب 70 کروڑ سے زائد، سابق صوبائی وزیر مراد راس 38 لاکھ اور میاں محمود الرشید 18 کروڑ سے زائد اثاثوں کے مالک ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں