42

ایمان مزاری کی عدالت سے غیرمشروط معافی…

Spread the love

اسلام آباد ہائی کورٹ نے اداروں کےخلاف بیانات اور نازیبا الفاظ کے استعمال پر رہنما تحریک انصاف شیریں مزاری کی صاحبزادی ایمان مزاری کی جانب سے عدالت میں غیر مشروط معافی مانگنے پر مقدمہ خارج کردیا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ میں ایمان مزاری کے خلاف اداروں کے خلاف بیانات اور نازیبا الفاظ کے استعمال کے کیس کی سماعت ہوئی۔
چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے کیس کی سماعت کی. ایمان مزاری اپنی وکیل زینب جنجوعہ کے ساتھ عدالت میں پیش ہوئیں۔
وکیل ایمان مزاری کا کہنا تھا کہ ہم تحفظات کے باوجود عدالتی ہدایت پرتفتیش کا حصہ بنے. پولیس کو کچھ بیان دے رہے تھے وہ کچھ اور ہی لکھ رہے تھے. ہم نے پولیس کو کہا کہ ہم خود تحریری بیان جمع کرائیں گے.ہم نے توپہلے دن کہہ دیا تھا کہ جو لفظ بولا گیا اس کا کوئی جواز نہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں