79

آشیانہ اقبال اور رمضان شوگرملز کیسز،،،شہباز شریف کی مستقل حاضری معافی کی درخواست منظور…

Spread the love

احتساب عدالت نے آشیانہ اقبال اور رمضان شوگر ملز کیسز میں وزیراعظم شہباز شریف کی مستقل حاضری معافی کی درخواست منظورکرلی۔
لاہورکی احتساب عدالت میں وزیراعظم شہباز شریف اور دیگر کے خلاف نیب ریفرنسز کی سماعت ہوئی۔
وزیراعظم شہبازشریف کی جانب سے عدالت میں جمع درخواست میں کہنا تھا کہ جب بھی عدالت نے طلب کیا اپنی پیشی یقینی بنائی. یہ میرا فرض بھی ہے اور ذمہ داری بھی.اب میرے کندھوں پر بڑی بھاری ذمہ داری ہے. قومی ذمہ داریوں کی ادائیگی کے لیے حاضری سے مستقل استثنیٰ کی درخواست دی ہے۔
عدالت نے شہباز شریف کو کمرہ عدالت سے جانے کی اجازت دے دی جس کے بعد وہ عدالت سے روانہ ہوگئے.بعد ازاں عدالت نے وزیراعظم شہباز شریف کی مستقل حاضری معافی کی درخواست منظور کرنےکا فیصلہ سنادیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں