73

صدر مملکت نے قومی احتساب ترمیمی بل بغیر دستخط کے واپس کردیا…

Spread the love

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے قومی احتساب ترمیمی بل 2022 بغیر دستخط وزیراعظم آفس واپس بھجوا دیا۔
صدر مملکت عارف علوی کا کہنا ہےکہ پارلیمنٹ سے منظور شدہ قومی احتساب ترمیمی بل رجعت پسندانہ نوعیت کا ہے.بل سےقانون کے لمبے ہاتھوں کو مفلوج کرکے بدعنوانی کو فروغ حاصل ہوگا۔
صدر مملکت کا کہنا ہےکہ یہ بل بدعنوان عناصر جن کے بارے میں پاکستانی عوام میں کوئی دو رائے نہیں پائی جاتی کہ انہوں نے بے تحاشہ دولت اکٹھی کر رکھی ہےکے لیے واضح پیغام ہےکہ وہ کسی کو بھی جوابدہ نہیں اور بلاخوف و خطر اپنی لوٹ مار جاری رکھ سکتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں