89

کراچی:محکمہ موسمیات کی مون سون بارش کے پہلے اسپیل کی پیشگوئی…

Spread the love

شہر قائد کے باسیوں کیلئے محکمہ موسمیات نے مون سون بارش کے پہلے اسپیل کی پیشگوئی کردی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں مون سون بارش کے پہلے اسپیل کی انٹری 22 جون سے متوقع ہے جبکہ صبح اور رات کے اوقات میں بوندا باندی کا امکان ہے۔
کراچی میں اس وقت جنوب مغرب کی سمت سے 18کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چل رہی ہےجس کے باعث شہر کا کم از کم درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 سے 35کے درمیان رہنے کا امکان ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب اس وقت 72 فیصد ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ شہر کا موجودہ درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ ہے اور آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔
دوسری جانب دارالحکومت اسلام آباد سمیت پنجاب کے بالائی علاقوں میں مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث گرمی کا زور ٹوٹ گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں