50

آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں پاکستان تیسرے نمبر پر آگیا…

Spread the love

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی ون ڈے رینکنگ میں پاکستان کرکٹ ٹیم نے اپنی پوزیشن مزید مستحکم کرلی۔
آئی سی سی کی نئی جاری کردہ رینکنگ کے مطابق سری لنکا کے خلاف پانچ میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں آسٹریلوی ٹیم کی شکست کے بعد رینکنگ میں تنزلی ہوئی ہے جس کا فائدہ پاکستان اور قومی ٹیم چوتھے سے تیسرے نمبر پر پہنچ گئی۔
پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو ہوم گراؤنڈ پر کلین سوئپ کرکے ون ڈے رینکنگ میں بھارت سے چوتھی پوزیشن چھین لی تھی تاہم آسٹریلیا کو سری لنکا کے خلاف 26 رنز سے شکست کے بعد قومی ٹیم کی ریٹنگ میں 1 پوائنٹ کا اضافہ ہوا اور تیسری پوزیشن سنبھال لی جبکہ کینگروز 1 پوائنٹ کی کمی سے چوتھے نمبر پر آگئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں