83

گوشوارے جمع نہ کرانیوالوں کے بجلی گیس کےکنکشن اور موبائل سم بند کرنے کی تجویز…

Spread the love

حکومت نے نئے فنانس بل میں نان فائلرز کے گردگھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔
نئے فنانس بل کے مطابق ٹیکس گوشوارے فائل نہ کرنے والے اب بنیادی سہولیات سے بھی محروم ہو جائیں گے جس میں ان کے بجلی،گیس کے کنکشن اور موبائل فون سم بند ہوجائے گی۔
نئے فنانس بل کے تحت ایف بی آر کو گوشوارے جمع نہ کرانے والوں کی بنیادی سہولیات منقطع کرنےکے اختیارات بھی مل گئے ہیں۔
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ نے بھی ایف بی آر کو گوشوارے جمع نہ کرانے والوں کی بنیادی سہولیات منقطع کرنےکے اختیارات دینے کی حمایت کی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں