85

بلنکن بلاول ملاقات میں پہلی بار اچھی اور تعمیری بات چیت ہوئی:نیڈ پرائس

Spread the love

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے کہا ہےکہ نئی ​​پاکستانی حکومت کے نمائندوں سے ملنے کے چند مواقع ملے ہیں اور گزشتہ ماہ بلنکن بلاول ملاقات میں پہلی بار اچھی اور تعمیری بات چیت ہوئی۔
ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے میڈیا بریفنگ کے دوران بھارت میں بی جے پی سرکار کی جانب سے مسلمانوں کے گھروں کو گرائے جانے کی مذمت کی۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے بی جے پی کے دو عہدیداروں کے جارحانہ تبصروں کی مذمت کی ہے.خوشی ہوئی کہ پارٹی نے عوامی طورپر ان تبصروں کی مذمت کی. ہم مذہبی یا عقیدےکی آزادی سمیت انسانی حقوق کےمسائل پرسینئرسطح پر انگیج رہتے ہیں. ہم بھارت کو انسانی حقوق کے احترام کو فروغ دینےکی ترغیب دیتے ہیں۔ْ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں