49

فرح خان عرف گوگی کے خلاف کیس میں اہم پیش رفت…

Spread the love

سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کی دوست فرح خان عرف گوگی کے خلاف کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے. نیب نے فرح خان کے اثاثوں کی تفصیلات 4 متعلقہ اداروں سے حاصل کرلی ہیں۔
نیب نے جن اداروں سے فرح گوگی کے اثاثوں کی تفصیلات حاصل کیں ان میں سیکیورٹی ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی)، ایف بی آر ، پنجاب ریوینو اتھارٹی اور اسلام آباد انتظامیہ شامل ہیں۔
سیکیورٹی ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) نے نیب کو فرح خان کی 11 کمپنیوں کی تفصیلات مہیا کی ہیں جس میں فرح خان کی والدہ بشریٰ خان اور شوہر احسن جمیل گجرکی کمپنیاں بھی شامل ہیں اور زيادہ تر کمپنياں پچھلے 4 سال کے دوران بنائی گئی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں