92

نمرہ کاظمی کے والدین نے شاہ رخ کو داماد تسلیم کرلیا:وکیل

Spread the love

جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی نے نمرہ کاظمی کے مبینہ اغوا کے مقدمے میں وکلا کے جلد فریقین کی جانب سے مصالحت سے متعلق حلف نامہ متعلقہ جمع کرانے کے موقف پر سماعت بغیر کسی کارروائی کے ملتوی کردی۔
کراچی سٹی کورٹ میں جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت کے روبرو نمرہ کاظمی کے مبینہ اغوا کے مقدمے کی سماعت ہوئی.جہاں نمرہ کے شوہر شاہ رخ کو پولیس نے لنک عدالت میں پیش کردیا۔
شاہ رخ کی وکیل نے موقف دیا کہ نمرہ کے والدین سے بات چیت جاری ہے.نمرہ کے والدین نے شاہ رخ کو داماد تسلیم کرلیا ہے۔ آج کل میں کسی متفقہ نتیجے پر پہنچ جائیں گے تاہم مصالحت سے متعلق حلف نامہ متعلقہ عدالت میں جمع کروادیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں