108

سونے کی فی تولہ قیمت میں 1000 روپے کا اضافہ…

Spread the love

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 14 ڈالر کی کمی سے 1819 ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باوجود مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ اور 10 گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 1000روپے اور 857روپے کا اضافہ ہوگیا۔
جس کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 144000روپے ہوگئی اور فی دس گرام سونے کی قیمت بڑھ کر 123457روپے ہوگئی۔
اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت 20روپے بڑھ کر 1560روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت 17.14روپے بڑھ کر 1337.44 روپے ہوگئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں