77

بحریہ ٹاون نے بشریٰ بی بی کو 458 کنال زمین دی:رانا ثنا اللہ

Spread the love

وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ عمران دور حکومت میں کرپشن کے نئے طریقے دریافت کیے گئے۔
وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کو جعلی صادق و امین کا لقب دیا گیا اور شہزاد اکبر نام نہاد مشیر احتساب تھے۔ شہزاد اکبر عمران خان دور حکومت میں معاملات مینج کرتے تھے۔
انہوں نے کہا کہ ایک ڈاکیومنٹ ترتیب دیا گیا جسے مصدق ملک شیئر کریں گے۔ جس میں منصوبہ بنایا گیا کہ کس طرح 50 ارب روپے بچانا ہیں اور حصہ نکالنا ہے۔ ڈاکیومنٹ منظور کروالیا گیا تو شہزاد اکبر وہاں گئے اور پورا عمل مکمل کروایا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں