82

گووندا نے بلآخر اپنے بھانجے کرشنا کو معاف کردیا…

Spread the love

بالی وڈ کے لیجنڈری اداکار گووندا اور ان کے بھانجے کامیڈین کرشنا ابھیشیک میں تمام مسائل حل ہوگئے اور گووندا نے کرشنا کو معاف کردیا۔
حال ہی میں گووندا ٹی وی شو میزبان منیش پال کے پوڈ کاسٹ میں شریک ہوئے جہاں منیش نے ان سے کہا کہ ابھی کچھ دن پہلے کرشنا میرے شو پر آیا تھا اور اس نے آپ سے معافی مانگی برائے مہربانی آپ اس کے لیے کچھ کہہ دیں.
جواب میں گووندا مسکرائے اور کہا کہ ‘تم اور تمہاری بہن آرتی میری پیاری بہن کے بچے ہو اور مجھے ان سے بہت پیار ملا ہے. میرے رویے کو اپنی اداسی کی وجہ نہ بناؤ.نہ ہی تم میری اداسی کی وجہ ہو۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں