Spread the love
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کا کہنا ہے کہ ابتدائی جائزے کے مطابق پاکستان کے وفاقی بجٹ کو مستحکم اور آئی ایم ایف پروگرام کو کلیدی مقاصد کے مطابق لانے کے لیے اضافی اقدامات کی ضرورت ہوگی۔
پاکستان میں آئی ایم ایف کی ترجمان ایستھر پیریز نے کہا کہ قومی اسمبلی میں پیش کیے گئے وفاقی بجٹ کو بغور دیکھ رہے ہیں. بعض محصولات اور اخراجات کی مزید وضاحت کے لیے حکام کے ساتھ بات چیت جاری ہے.