83

بازار ساڑھے آٹھ بجے بند کر دیے جائیں:احسن اقبال

Spread the love

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے قوم سے چائے کی ایک ایک دو دو پیالیاں کم کرنے کی اپیل کی ہے۔
عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ چائے کے استعمال میں کمی کی درخواست اس لیے کی کیونکہ ہم چائے بھی درآمد کرتے ہیں۔ بحران سے نکلنے میں تاجر اور قوم ہمارا ساتھ دے، اپیل کرتے ہیں کہ بازار ساڑھے آٹھ بجے بند کر دیے جائیں۔
انہوں نے کہا کہ عمران نیازی اور وزراء اپنے خلاف اعتراف جرم کر رہے ہیں وزراء کہتے ہیں ہم نے اپنا پھندا اپوزیشن کے گلے میں ڈال دیا ہے. ہم نے سیاست نہیں بلکہ معیشت اور ملک کو بچانے کے لیے حکومت سنبھالی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں