پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئر مین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہر ہفتے چیف الیکشن کمشنر وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز اور پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نوازسے ہدایت لیتا ہے. یہ الیکشن کمیشن کوساتھ ملا کردھاندلی سے الیکشن جیتنا چاہتے ہیں۔
کسانوں سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی چیئر مین کا کہنا تھا کہ جب تک زراعت ٹھیک نہیں ہوگی تب تک ملکی سیکیورٹی خطرے میں ہے.زراعت دنیا کا ایشوہے.یوکرین، روس جنگ کی وجہ سے قحط کا خوف ہے. روس، یوکرین جنگ کی وجہ سے گندم کی شارٹیج اورقیمتیں بڑھیں گی.اللہ نے پاکستان کوبے شمارنعمتوں سے نوازا ہے.پاکستان صرف زراعت پرتوجہ دے توملکی دولت میں اضافہ ہوسکتا ہے. آج کسانوں کے بُرے حالات ہیں.اگرکسانوں کے حالات ٹھیک نہ کیے گئے تو پاکستان کو فوڈ سیکیورٹی کا مسئلہ ہوگا. عمران خان امپورٹڈ حکومت سے مجھے زیادہ امید نہیں۔
89
دھاندلی کیلئے ہر ہفتے چیف الیکشن کمشنر حمزہ اور مریم سے ہدایت لیتا ہے: عمران خان
Spread the love