Spread the love
پاکستان نے آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں بھارت کو پیچھے چھوڑ دیا۔
قومی ٹیم کو ویسٹ انڈیز کے خلاف وائٹ واش کا انعام مل گیا. ایک درجہ ترقی کے بعد پاکستان نے آئی سی سی ون ڈے ٹیم رینکنگ میں چوتھی پوزیشن حاصل کر لی۔
درجہ بندی میں نیوزی لینڈ کی پہلی پوزیشن برقرار ہے. انگلینڈ دوسرے اور آسٹریلیا تیسرے نمبر پر موجود ہے جبکہ ایک درجہ تنزلی کے بعد بھارتی ٹیم آئی سی سی رینکنگ میں پانچویں نمبر پر پہنچ گئی ہے۔