Spread the love
تحریک انصاف کے ایم پی اے سبطین خان پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر بن گئے۔اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہی نے سبطین خان کی بطور اپوزیشن لیڈر تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
سبطین خان کو تحریک انصاف نے پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر نامزد کیا تھا. اس سے قبل پنجاب اسمبلی میں پی ٹی آئی رکن میاں محمود الرشید کو اپوزیشن لیڈر نامزد کرنے کی اطلاعات سامنے آئی تھیں۔