Spread the love
رواں مالی سال کے دوران ملک بھر میں گدھوں کی تعداد میں مزید اضافہ ہوگیا جبکہ گھوڑوں، اونٹوں کی تعداد برقرار رہی۔
حکومت کی جانب سے مالی سال 2021-22ء کی اقتصادی جائزہ رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں سابقہ مالی سال کی طرح رواں مالی سال کے دوران بھی گدھوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے اور ملک بھر میں یہ تعداد بڑھ کر 57 لاکھ ہوگئی ہے۔