Spread the love
مسلسل کئی روز تک ڈالر کی قیمت میں اضافے کے بعد کاروباری ہفتے کے تیسرے روز ڈالر کی پرواز تھم گئی۔
ڈالر کے انٹربینک ریٹ 202روپے جبکہ اوپن مارکیٹ ریٹ 203روپے سے نیچے آگئے۔ امریکی ڈالر کی قدر انٹربینک مارکیٹ میں 1.30 روپے کم ہوگئی اور 201.52 روپے کی سطح پر آگئی۔ اسی طرح اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر 1 روپے کی کمی سے 202.50روپے کی سطح پر بند ہوئی۔