85

ہتک عزت کیس،،،میشا شفیع کو بڑا ریلیف…

Spread the love

سپریم کورٹ نے ہتک عزت کیس میں گلوکارہ میشا شفیع کی اپیل سماعت کے لیے منظور کر لی۔
سپریم کورٹ میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے پیکا آرڈیننس کے سیکشن 20 کے خلاف میشا شفیع کی درخواست پر سماعت کی۔
سپریم کورٹ نے میشا شفیع کی درخواست پر فوجداری کیس میں حکم امتناع جاری کر تے ہوئے اگلی سماعت تک ہتک عزت پر میشا شفیع کے خلاف فوجداری کارروائی روکنے کا حکم دے دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں