Spread the love
قلعہ سیف اللہ میں قومی شاہراہ پر مسافر وین کھائی میں گرنے سے ہلاکتوں کی تعداد 22ہو گئی جبکہ متعدد افراد زخمی بھی ہیں۔ لورالائی سے ژوب جانے والی مسافر وین اخترزئی ادولہ کے مقام پر کھائی میں گرنے سے ابتدائی طور پر 10 افراد کے جاں بحق اور متعدد کے زخمی ہونے کی تصدیق ہوئی۔
حافظ قاسم کاکڑ کا کہنا ہے کہ بعد ازاں حادثے کا شکار مزید 12 افرادکے جاں بحق ہونے کی اطلاع ملی جس کے بعد اموات کی تعداد 22ہو گئی ہے. جاں بحق ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔