Spread the love
بھارت میں حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کی طلبا تنظیم کے رہنما ہرشیت سری واستو کو گستاخانہ ٹوئیٹ پر شدید عوامی احتجاج کے بعد پولیس نے حراست میں لے لیا۔
بی جے پی نے گستاخانہ بیانات پر دنیا بھر احتجاج اور شدید سفارتی دباؤ کے بعد اپنی ترجمان نوپور شرما اور دہلی کے میڈیا ہیڈ کو معطل کرتے ہوئے توہین آمیز بیان سے لاتعلقی کا تو اظہار کردیا ہے تاہم اب بھی کچھ رہنما اپنے بغض کا اظہار کر رہے ہیں۔