95

صحافی شیریں ابوعاقلہ کے قتل کے حقائق تک جائیں گے:امریکا

Spread the love

امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا ہے کہ فلسطین میں خاتون صحافی شیریں ابوعاقلہ کے قتل کی تحقیقات میں حقائق کا پتا لگائیں گے۔امریکا میں صحافت کے طلبہ کے ایک فورم میں خطاب کرتے ہوئے امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ مجھے اس بات پر افسوس ہے کہ خاتون صحافی شیریں ابوعاقلہ کے قتل کیس کے سلسلے میں ابھی تک کوئی ٹھوس حقائق سامنے نہیں آ سکے۔ انہوں نے کہا کہ ہم آزاد اور معتبر تحقیقات چاہتے ہیں. اور یہ واضح ہے کہ ہم حقائق کی تہہ تک پہنچ کر رہیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں