187

شاہ رخ اور امیتابھ بچن سمیت دیگر بالی ووڈ اسٹارز پر مقدمہ…

Spread the love

بالی ووڈ کے معروف اداکاروں شاہ رخ خان، امیتابھ بچن، اجے دیوگن اور رنویر سنگھ کو گٹکے اور تمباکو برانڈ کی تشہیر کرنا مہنگا پڑ گیا۔
ان فلم اسٹارز کے گٹکے اور تمباکو برانڈ کے اشتہار میں کام کرنے پر تمنا ہاشمی نامی سوشل ایکٹویسٹ کی جانب سے مقامی عدالت میں مقدمہ درج کرایا گیا جبکہ کیس کو سماعت کے لیے بھی مقرر کرلیا گیا ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ شاہ رخ، امیتابھ، اجے اور رنویر کو بہار کورٹ میں مقدمے کا سامنا کرنا پڑے گا۔ مدعی نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ یہ معروف فلمی شخصیات اپنی شہرت کا غلط استعمال کررہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں