94

انتظار کی گھڑیاں ختم ۔۔۔۔۔پاک آسٹریلیا تاریخی ٹیسٹ میچ آج شروع ہوگا

Spread the love

راولپنڈی ( بدلو نیوز )پاک آسٹریلیا تاریخی ٹیسٹ کے لیے راولپنڈی میں میدان آج صبح 10 بجے سجے گا، دونوں ٹیمیں 24 سال کے بعد پاکستان کے میدان میں مدمقابل ہوں گی۔ٹیسٹ میچ میں پاکستان ٹیم کی قیادت بابر اعظم جبکہ کینگروز کی قیادت پیٹ کمنز سنبھالیں گے۔قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کا کہنا ہے

کہ مومنٹم قائم رکھیں گے، مہمان ٹیم کو ٹف ٹائم دیں گے۔انہوں نے کہا کہ صبح وکٹ کو دیکھنے کے بعد ٹیم کا فیصلہ کیا جائے گا۔آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز نے کہا کہ امکان ہے دو اسپنرز اور تین فاسٹ بولرز کے ساتھ میدان میں اتریں، پاکستان کے تین اہم کھلاڑی نہیں لیکن پھر بھی پاکستان ٹیم کو کمزور نہیں کہیں گے۔دوسری جانب پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ بارش سے متاثر ہونے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار اور پیر کو راول پنڈی میں بارش کا امکان ہے ۔دونوں ٹیموں نے دو روز پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں فیلڈنگ، بیٹنگ اور باؤلنگ کی سخت مشقیں کی تاہم شہر میں ہونے والی بارش کے باعث جمعرات کو شیڈول دونوں ٹیموں کے ٹریننگ سیشنز منسوخ کردئیے گئے۔پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ کراچی میں 12 مارچ اور تیسرا لاہور میں 21 مارچ سے شیڈول ہے۔واضح رہے کہ این سی او سی کے فیصلے کے مطابق 100 فیصد تماشائیوں کو پنڈی اسٹیڈیم میں داخلے کی اجازت ہوگی، پہلے ٹیسٹ کے لیے دستیاب تمام آن لائن ٹکٹیں فروخت ہوچکی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں