93

آسٹریلین ٹیم کو خوش آمدید، سربراہ مملکت کے برابر سیکیورٹی دی: شیخ رشید

Spread the love

اسلام آباد ( نیوز رپورٹ )وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ بھارت کی سازش ناکام ہوگئی، ہم آسٹریلین ٹیم کو خوش آمدید کہتے ہیں، ٹیم کو سربراہ مملکت کے برابر سیکیورٹی دی ہے۔بھارت ہماری خوشی میں خوش نہیں ہے، انتظامیہ، پولیس اور سیکیورٹی فورسز بہترین کام کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاک فوج

اور تمام اداروں کو خراج تحسین پیش کرنے آیا ہوں، کل بھارت نے مذموم حرکت کی، وہ کچھ نہیں کرسکتا، ان کی سازشیں ناکام ہوچکی ہیں، سب ٹیمیں پاکستان آئیں گی، نیوزی لینڈ ٹیم بدقسمتی سے بھارتی سازش کا شکار ہوئی۔وفاقی وزیر نے کہا کہ ہمارے یہاں چھوٹے گاؤں میں جائیں بجلی نہیں ہوگی لیکن کرکٹ ہوگی، وزیراعظم نے بھی سی ڈی اے کو اسلام آباد میں سٹیڈیم بنانے کی ہدایت کر دی ہے۔ اسلام آباد میں دنیا کا ماڈرن سٹیڈیم اور فائیو سٹار ہوٹل بنا رہے ہیں۔ آسٹریلین ٹیم کو ہماری مہمان نوازی پسند آئے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں