93

روس کیخلاف یوکرین کو مہلک ہتھیار فراہم کریں گے : آسٹریلوی وزیر اعظم کا اعلان

Spread the love

سڈنی ( نیٹ نیوز ) آسٹریلیا کی جانب سے یوکرین کو 50 ملین ڈالر مالیت کے میزائل، گولہ بارود، دیگر ملٹری ہارڈ ویئر فراہم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا

گیا ہے، ان میں سے اکثریت مہلک ہتھیاروں کی ہو گی۔امریکی میڈیا کے مطابق آسٹریلوی وزیرِ اعظم سکاٹ موریسن کا کہنا ہے کہ یوکرینی صدر نے کہا تھا کہ انہیں یوکرین سے نکلنے کے لیے پرواز نہیں لڑنے کے لیے اسلحہ چاہیے۔انہوں نے کہا کہ یوکرینی صدر کی اپیل پر آسٹریلوی حکومت نے یوکرین کو اسلحہ فراہم کرنے پر اتفاق کیا ہے۔آسٹریلوی وزیرِ اعظم نے بتایا ہے کہ یوکرین کو نیٹو کے ذریعے 50 ملین ڈالر مالیت کی مہلک، غیر مہلک دفاعی امداد فراہم کریں گے۔ یوکرین کو فراہم کیے جانے والے اسلحے میں سے اکثریت مہلک ہتھیاروں کی ہو گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں