123

گیم عمران خان کے ہاتھ سے نکل چکی، شاہد خاقان

Spread the love

اسلام آباد ( نیوز رپورٹ )مسلم لیگ (ن )کے رہنما شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ گیم عمران خان کے ہاتھ سے نکل چکی ہے بیساکھیوں پر حکومت چل رہی ہے، عمران خان کو معلوم ہے وہ جانے والا ہے، اگلی حکومت کیلئے مشکلات پیدا کر رہا ہے۔احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےلیگی رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ کل وزیراعظم نے ایک اور یو ٹرن مارا ہے، 10 روپے تیل پر کم کئے، لیکن 20 روپے بڑھائیں گے۔ وزیراعظم پہلے بتاتے تھے

دنیا میں تیل کی قیمتیں بڑھ رہی ہیں اس لیے بڑھا رہے ہیں، جبکہ نیپرا بجلی کا ریٹ مقرر کرتا ہے وہ کہہ رہا ہے 6 روپے یونٹ بڑھنا ہے، حکومت 5 روپے بچلی سستی کرتی ہے۔شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ مہنگائی کم کرنی تھی تو آٹا چینی گھی کی قیمتیں کم کرتے، آخری وقت عمران خان کو نظر آ رہا ہے ایک جھوٹ بول کر ہمدردیاں سمیٹی جا رہی ہیں۔حکومت اس لیے اجلاس نہیں بلا رہی کیونکہ تحریک عدم اعتماد آجائے گی، حکومت جلد گھر جائیگی کیونکہ غیر آئینی طریقے سے حکومت آئی تھی۔لیگی رہنما نے کہاکہ اس حکومت کے ہوتے ہوئے سارے تماشے کا بھانڈا پھوٹ گیا ہے، چیئرمین نیب خود ڈیلی ویجز پر چل رہے ہیں،مشیر اپنے اثاثے دے کر جائیں تاکہ ان کا بھی احتساب ہو سکے،وہ حکومت جو احتساب کے نعرے مار کر آئی تھی آج کرپٹ ترین حکومت بن چکی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں