106

کراچی پورٹ کی 21 لیڈی گارڈز کی SSU سے تربیت مکمل

Spread the love

کراچی ( نیوز رپورٹ )کراچی پورٹ ٹرسٹ کے سیکیورٹی کے عملے کی 21 لیڈیز اہلکاروں نے سندھ پولیس کے سپیشل سیکیورٹی یونٹ ایس یس یو سے 2 ہفتے کی تربیت مکمل کر لی۔ترجمان کے مطابق ایس ایس یو کے تجربہ کار انسٹریکٹرز نے لیڈی گارڈز کو تربیت دی۔ٹریننگ ماڈیولز میں دہشت گردوں کے

خلاف فرضی مشق، بلڈنگ سرچ، ویپن ہینڈلنگ اینڈ شوٹنگ، سیلف ڈیفنس، مارشل آرٹس، پریڈ اور کلوز کوارٹرز کمبیٹ کی تربیت شامل تھی۔ڈی آئی جی سیکیورٹی ڈاکٹر مقصود احمد نے پاس آؤٹ ہونے والی سیکیورٹی گارڈز کو مبارک باد دی اور کہا کہ کراچی پورٹ کی لیڈی سیکیورٹی گارڈز کو فراہم کی گئی ٹیکنیکل تربیت مفید ثابت ہو گی۔چیئرمین کراچی پورٹ ٹرسٹ نادر ممتاز نے تربیت فراہم کرنے پر ایس ایس یو کی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔انہوں نے کہا کہ ایس ایس یو کی لیڈی کمانڈوز کے پیشہ ورانہ معیار کو دیکھتے ہوئے کراچی بندرگاہ کی لیڈی سیکیورٹی گارڈز کو ایس ایس یو سے تربیت دلوانے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔کراچی پورٹ ٹرسٹ کے چیئرمین نے کے پی ٹی کی پاس آؤٹ ہونے والی لیڈی گارڈز میں اسناد تقسیم کیں۔چیئرمین کراچی پورٹ ٹرسٹ نے انسدادِ دہشت گردی کے شعبے میں ایس ایس یو کمانڈوز کی پیش رفت کو سراہا۔اس موقع پر ڈی آئی جی سیکیورٹی ڈاکٹر مقصود احمد اور چیئرمین کراچی پورٹ ٹرسٹ کے درمیان اعزازی شیلڈز کا تبادلہ بھی کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں