103

سندھ حقوق مارچ ریلی کی تیاریاں، پی ٹی آئی رہنما و کارکنان ٹول پلازہ پہنچنا شروع ہوگئے

Spread the love

کراچی (نیوز رپورٹ )صدر پی ٹی آئی سندھ علی زیدی کا کہنا ہے کہ ابھی تو موسم گرم نہیں ہوا، مخالفین خوف اور گھبراہٹ کا شکار ہیں، ہم کل دوپہر میں گھوٹکی سے اپنے مارچ کا آغاز کریں گے۔پی ٹی آئی کے تحت سندھ حقوق مارچ ریلی کی تیاریاں جاری ہیں اور پارٹی رہنما و کارکنان ٹول پلازہ پہنچنا شروع

ہوگئے ہیں، اس موقع پر ٹول پلازہ پر پی ٹی آئی سندھ کے صدر علی زیدی نے کہا کہ پی ٹی آئی کو شہر میں بینرز لگانے سے روکا جارہا ہے، یا تو سب کے بینرز اتار دیں یا ہمیں نہ روکیں۔وفاقی وزیر نے کہا کہ کیا آپ کے غنڈوں سے ہم ڈر جائیں گے، یا رک جائیں گے، ہماری جماعت میں دہشت گردی نہیں ہے، ہم ڈرتے نہیں ہیں، دہشت گردی سیاست میں سب سےپہلے پیپلز پارٹی لے کر آئی تھی۔ بےبی زرداری بھی احتجاج کر رہے ہیں یہ ان کا حق ہے، پولیس کے ذریعے ہمارے لوگوں کو تنگ نہیں کریں۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی پورے شہر میں جھنڈے لگا رہی ہے، نام لگانے سے کوئی بھٹو نہیں بن سکتا، تم بھٹو تو ہو نہیں، تم زرداری ہو تو والد کی طرح منافقت بھری ہوئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں