132

تنہا ہیں، ہے کوئی جو ہمارا ساتھ دے؟ یوکرینی صدر

Spread the love

کیف ( نیٹ نیوز )یوکرین کے صدر ولودومیر زیلنسکی نے اقوامِ عالم سے سوال کیا ہے کہ اس مشکل گھڑی میں کون ہے جو ہمارا ساتھ دے؟روسی فوج کی کیف کی جانب پیش قدمی کے موقع پر یوکرینی صدر ولودومیر زیلنسکی نے رات گئے تقریر کی۔انہوں نے کہا کہ” یوکرین کو اکیلا چھوڑ دیا گیا ہے، کون ہے

جو ہمارا ساتھ دے؟ ہمیں کوئی دکھائی نہیں دے رہا۔ نیٹو رکن بنانے کی گارنٹی دینے والے خوف زدہ ہیں۔ یورپ کے 27 رہنماؤں سے پوچھا ہے کہ یوکرین نیٹو میں شامل ہو گا؟ مگر ہر کوئی ڈرتا ہے، جواب نہیں دیتا، لیکن ہم ڈرنے والے نہیں۔یوکرینی صدر نے کہا کہ روس اور یورپ کے درمیان آہنی دیوار گر رہی ہے، روس سے لڑنے کے لیے یوکرین کو تنہا چھوڑ دیا گیا ہے۔ولودومیر زیلنسکی نے یہ بھی کہا کہ روس نے شر پسند یوکرینی دارالحکومت میں داخل کر دیے، میں فیملی سمیت یوکرین میں ہوں حالانکہ ہمیں ہدف بنایا جا چکا ہے۔”
یوکرین نے 5 روسی ہیلی کاپٹر تباہ کرنے، 50 فوجی ہلاک اور 80 گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔روس کا فوجی کارگو طیارہ گِر کر تباہ ہوا جس کے نتیجے میں اس میں موجود عملہ ہلاک ہو گیا۔روسی حملے روکنے کے لیے فرانسیسی صدر میکرون کی جانب سے روسی ہم منصب کو کیا گیا ٹیلی فون بھی بے کار گیا۔روسی صدر پیوٹن نے مغربی ممالک کو تنازع سے دور رہنے کی تنبیہ بھی کی ہے۔انہوں نے دھمکی دی ہے کہ کسی نے روکا یا روس کے لیے خطرہ بنا تو ایسا جواب دیں گے جو پہلے کبھی نہ دیکھا ہو گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں