103

ظاہر جعفر کے جرائم صرف عصمت دری اور قتل تک ہی محدود نہیں تھے، مریم نواز

Spread the love

لاہور ( نیوز ڈیسک )مسلم لیگ( ن )کی نائب صدر مریم نواز نے نور مقدم قتل کیس کے مرکزی مجرم ظاہر جعفر کو سزائے موت پر اپنا بیان جاری کیا ہے۔

انہوں نے اپنی سلسلہ وار ٹوئٹس میں کہا کہ ظاہر جعفر کے جرائم صرف عصمت دری اور قتل تک ہی محدود نہیں تھے، ظاہرجعفر نے پیسا اور اثر و رسوخ متاثرہ کی ساکھ پر حملے کے لیے استعمال کیا۔مریم نواز نے کہا کہ شاید یہ واحد جرم ہے جہاں متاثرہ شخص ملزم بن جاتا ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ نور مقدم کی عصمت دری اور قتل سے انسانیت کے ضمیر پر لگے زخم شاید کبھی مندمل نہ ہوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں