82

خبردار…ایک اور وبادنیا کو اپنی لپیٹ میں لے سکتی ہے : بل گیٹس

Spread the love

نیویارک ( نیوز رپورٹ ) بل گیٹس نے دنیا کو ایک اور وبا کے پھیلائو کے خدشے سے خبردار کردیا ،تفصیلات کے مطابق بل گیٹس جنہوں نے پولیو کے خاتمے میں مدد کے لیے رواں ہفتے پاکستان کا دورہ بھی کیا تھا. خبردار کیا ہے کہ کووڈ-19 جیسی ایک اور وبا جلد دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے سکتی ہے۔

رپورٹ کے مطابق بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کے شریک چیئرمین بل گیٹس نے تسلیم کیا کہ کووِڈ 19 سے شدید بیماری کے خطرات ڈرامائی طور پر کم ہو گئے کیونکہ لوگ وائرس سے مدافعت حاصل کر رہے ہیں۔سی این بی سی کو انٹرویو دیتے ہوئے بل گیٹس کا کہنا تھا کہ ممکنہ طور پر کورونا وائرس فیملی سے تعلق رکھنے والے مختلف پیتھوجن سے نئی وبا پھیل سکتی ہے تاہم، انہوں نے امید ظاہر کی کہ اگر ابھی سے سرمایہ کاری کی جائے تو طبی ٹیکنالوجی میں پیشرفت دنیا کو اس سے لڑنے کیلئے مزید مدد دے گی۔بل گیٹس نے نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس کو تقریباً دو سال ہوچکے ہیں اور عالمی آبادی کے ایک بڑے حصے میں کسی حد تک قوت مدافعت پیدا ہونے کے باعث وبائی مرض کے بدترین اثرات کم ہو رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں